ناکارہ سم کارڈز سے 80لاکھ کا سونا حاصل کرنیوالا شخص

ناکارہ سم کارڈز سے 80لاکھ کا سونا حاصل کرنیوالا شخص

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک شخص نے ناکارہ سم کارڈز اور الیکٹرونکس کچرے سے سونا نکالا ہے ۔اس کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک ایسے سم کارڈز اور الیکٹرونکس کچرے سے 191 گرام سونا نکال چکا ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق صوبہ گوانگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے شخص چیاؤ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا۔اس نے بتایا کہ وہ سم کارڈز اور دیگر کچرے سے قیمتی دھات کو نکالنے میں ماہر ہے ۔وہ سم کارڈز کو کیمیکلز میں ڈبوتا ہے اور پھر نکال کر گرم کرکے سونے کو الگ کرتا ہے ۔چیاؤ کے مطابق وہ اب تک سم کارڈز اور دیگر سے 191 گرام نکال چکا ہے جس کی مالیت لگ بھگ 2 لاکھ یوآن (80 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے ۔چیاؤ نے بتایا کہ وہ اب تک لگ بھگ 2 ٹن سکریپ کو سونا نکالنے کے لیے استعمال کرچکا ہے جس میں سم کارڈز، الیکٹرونکس چپس اور دیگر شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں