بجلی چور پکڑا گیا،مقدمہ درج کر لیا گیا
سلانوالی (نمائندہ دنیا)فیسکو سب ڈویژن شاہ جیونہ کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران بجلی چوری کرنے والے شخص کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ گزشتہ روز فیسکو شاہ جیونہ سب ڈویژن کے ایس ڈی او رستم شہزاد نے عملے کے ہمراہ سلانوالی کے نواحی چک نمبر 152 شمالی میں کارروائی کی، جہاں عصمت اللہ اپنے گھر میں بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا۔ فیسکو ٹیم نے موقع پر شواہد اکٹھے کیے اور بجلی چوری ثابت ہونے پر ملزم کو قابو میں لے لیا۔