شوبز میں لابی سسٹم ،لوگ اندر کی باتیں سامنے نہیں لاتے :شیزا ہاشمی
لاہور (آئی این پی)اداکارہ شیزا ہاشمی نے انڈسٹری میں کام کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں لابی سسٹم موجود ہے ’ لوگ خوف سے اندر کی باتیں سامنے نہیں لاتے ۔
حال ہی میں شیزا ہاشمی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری میں لابی سسٹم موجود ہے ، میں مختلف پروڈکشن ہاؤسز گئی، جہاں مجھے گھنٹوں انتظار کروایا گیا اور پھر بغیر کوئی کام دئیے واپس بھیج دیا گیا۔