بلوچستان : فورسز کے آپریشن، مزید 22 دہشتگرد ہلاک، 3 روز میں تعداد 177 ہوگئی

بلوچستان : فورسز کے آپریشن، مزید 22 دہشتگرد ہلاک، 3 روز میں تعداد 177 ہوگئی

فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس دہشت گردوں ، سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کر رہیں گزشتہ رات بھی تعاقب کیا ،مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں:سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان میں گزشتہ 3 روز کے دوران آپریشنز میں اب تک 177دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سکیورٹی فورسز، انٹیلی جنس ایجنسیز، پولیس گھیرا تنگ کر رہی ہیں جبکہ گزشتہ 3 روز کے دوران بلوچستان میں جاری آپریشنز میں اب تک 177 دہشتگردوں کوہلاک کیا جا چکا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگردوں کوہلاک کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں