ٹڈاپ آٹو مکینکا استنبول کیلئے پاکستانی کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کرے گی
کراچی(بزنس رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹڈاپ) 19مئی کواستنبول میں شروع ہونے والی آٹو پارٹس و ایسیسریز کی عالمی نمائش آٹو مکینکا میں شرکت کیلئے پاکستانی کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کرے گی۔
میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندہ عمر صلاح الدین کے مطابق 19تا 22مئی 2026کو استبول میں ہونے والی آٹو مکینکا نمائش یورپ، خلیجی اور افریقی منڈیوں کے لیے آٹو پارٹس، اسپیئر پارٹس، ایکسیسریز اور آٹو موٹیو آفٹر مارکیٹ سروس انڈسٹری کا خطے کا سب سے بڑا اور اہم پلیٹ فارم ہے ۔آٹومکینکا استنبول میں آٹو موٹیو صنعت سے متعلق مختلف مصنوعات اور شعبے شامل ہوں گے جن میں آٹوموٹیو الیکٹریکلز، آٹوموٹیو الیکٹرانکس، آٹو پارٹس، آٹو ریپیئر آلات، باڈی پارٹس، کار ایکسیسریز، کار کمپوننٹس،کار اسپیئر پارٹس، کار ٹیوننگ آئٹمز، کار واش آلات، چیسیز، کمپوننٹس اور پیٹرول اسٹیشن آلات شامل ہیں۔پاکستان سے آٹو پارٹس اور ایکسیسریز کی برآمدات کے فروغ کے لیے ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان پاکستانی نمائش کنندگان کو سبسڈائز شدہ اسٹالز فراہم کر رہی ہے ، درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 فروری 2026 ہے۔