روس میں نایاب منظر، لوگ چار چاند دیکھ کر حیران

روس میں نایاب منظر، لوگ چار چاند دیکھ کر حیران

سینٹ پیٹرزبرگ (نیٹ نیوز)روس میں آسمان پر چاند کے چار عکس ایک ساتھ نظر آئے ۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں آسمان میں ایک غیر معمولی اور دلکش منظر دیکھا گیا ہے ، جب آسمان پر چاند کے ساتھ تین مزید روشن دھبے نمودار ہوئے اور یوں محسوس ہوا جیسے آسمان پر چار چاند موجود ہوں۔

 ماہرینِ فلکیات کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں نظر آنے والا یہ حیران کن منظر ‘پیراسیلین’ کہلاتا ہے ، جسے عام زبان میں ‘فرضی چاند’ یا ‘مون ڈاگ’ بھی کہا جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ نایاب منظر اس وقت دیکھنے میں آتا ہے جب سرد موسم میں چاند کی روشنی فضا کے اندر موجود برف کے ننھے ذرات سے گزرتی ہے ۔ یہ ذرات روشنی کو مخصوص زاویے پر موڑ دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں چاند کے اطراف اضافی روشن دھبے نظر آنے لگتے ہیں اور یوں لگتا ہے جیسا آسمان پر کئی چاند موجود ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں