جواب نہ دینے والا کمزور نہیں صحیح وقت کا منتظر :علیزے شاہ

 جواب نہ دینے والا کمزور نہیں صحیح وقت کا منتظر :علیزے شاہ

کراچی (این این آئی) اکثر و بیشتر تنازعات میں گھری رہنے والی پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ناقدین اکو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی پلٹ کر جواب نہیں دے رہا تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کمزور ہے بلکہ وہ صحیح وقت کا انتظار کر رہا ہے ۔

 علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے آنے والے پروجیکٹس سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا اور بتایا کہ آپ کو اپنے آنے والے ڈراموں کے سکرپٹس دکھانا چاہتی ہوں تاکہ یہ ثابت کر سکوں کہ میرے پاس کام کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں میں میرے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے بعد مجھے وقفے کی ضرورت تھی، اسی لیے میں نے ڈراموں سے بریک لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں