بی وائے ڈی نے 7 Sealion اور 2 Atto گاڑیاں متعارف کرادیں

 بی وائے ڈی نے 7 Sealion اور 2 Atto گاڑیاں متعارف کرادیں

لاہور(بزنس ڈیسک)میگا موٹر کمپنی (ایم ایم سی)نے دنیا کی نمبر ون نیو انرجی وہیکل بنانے والی کمپنی بی وائے ڈی کے اشتراک سے پاکستان میں 2 Atto اور 7 بی وائی ڈی Sealion متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ یہ پاکستان میں پائیدار اور کلین موبیلٹی کی جانب ایک اور اہم قدم ہے ۔

لاہور میں منعقدہ ڈیلر شپ ایونٹ کے دوران متعارف کی جانے والی یہ دونوں گاڑیاں بی وائے ڈی ، ایم ایم سی کے بڑھتے ہوئے این ای وی پورٹ فولیو کو مزید مضبوط بناتی ہیں، جو پریمیم اور اربن لائف اسٹائل دونوں طرح کے صارفین کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ ملک بھر میں دونوں ماڈلز کی بکنگ کرائی جاسکتی ہے ۔افتتاحی تقریب میں بی وائے ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا کہ ہم اپنے دوسب سے زیادہ فروخت ہونے والے ماڈلز کو پاکستان میں متعارف کرانے پر بے حد خوش ہیں۔ ان کا آغاز پاکستان کے آٹو موٹو شعبے کو جدید بنانے سے متعلق ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے ، جہاں ہم بی وائے ڈی کی عالمی سطح پر آزمود و ٹیکنالوجی اور جدت کی رسائی مقامی صارفین تک پہنچا رہے ہیں۔بی وائی ڈی پاکستان میگا موٹر کمپنی کے وائس پریزیڈنٹ برائے سیلز اینڈ اسٹریٹیجی ، دانش خالق نے کہا کہ بی وائے ڈی ۔ایم ایم سی میں ہم اپنے پورٹ فولیو کو اس انداز میں وسعت دے رہے ہیں کہ پاکستان میں الیکٹرک طریقے سے نقل حرکت سے متعلق ہر مرحلے کے سفر کے لیے ایک گاڑی موجود ہو۔ شہری سفر کے لیے اسمارٹ الیکٹرک ایس یو سی سے لے کر پریمیم اور ہائی پر فارمنس ایس یو وی کا پاکستان میں آغاز اپنے اپنے شعبوں میں نئے امکانات لے کر آیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں