یورپ کو عالمی طاقت بننا ہوگا،ورنہ امریکا اور چین کے زیر اثر رہ جائیگا:ماریو ڈراگی

 یورپ کو عالمی طاقت بننا ہوگا،ورنہ امریکا  اور چین کے زیر اثر رہ جائیگا:ماریو ڈراگی

برسلز (اے ایف پی )سابق یورپی مرکزی بینک کے سربراہ ماریو ڈراگی نے کہا ہے کہ یورپ کو پرانی تقسیموں کو ختم کر کے ۔۔۔

خود کو ایک حقیقی عالمی طاقت کے طور پر قائم کرنا ہوگا، ورنہ وہ امریکا اور چین کے زیر اثر رہ جائے گا انہوں نے لیوین یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو اپنی تجارتی اور دفاعی پالیسیوں میں یکجہتی پیدا کرنی ہوگی ،مختلف ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بصورت دیگر یورپ عالمی سطح پر کمزور ہو سکتا ہے ، اور اس کی اقدار کا تحفظ مشکل ہو جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں