امریکا:نایاب معدنیات کا سٹاک پائل قائم کرنیکا اعلان،12ارب ڈالرمختص
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی حکومت نے 12 ارب ڈالر کے ابتدائی فنڈ کے ساتھ نایاب معدنیات کا سٹاک پائل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔
منصوبے کا مقصد چینی درآمدات پر انحصار میں کمی اور نجی شعبے کو سٹاک فراہم کرنا ہے ۔ منصوبے میں جنرل موٹرز،سٹیلانٹکس،بوئنگ اور گوگل جیسی بڑی کمپنیز شامل ہوں گی۔سٹاک پائل میں نایاب زمینیں اور اہم معدنیات شامل ہوں گی جو ٹیکنالوجی، گاڑیوں اور دفاعی صنعت میں استعمال ہوتی ہیں۔ یہ اقدام چین کے تجارتی اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی کوشش ہے ۔