انگلینڈ لائنز سے ٹی 20سیریز ،پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان

 انگلینڈ لائنز سے ٹی 20سیریز ،پاکستان شاہینز سکواڈ کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان ٹی 20 اور ایک روزہ سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ، یہ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جبکہ تمام میچز ابو ظہبی کے سٹیڈیم اوول میں ہوں گے۔

 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز 20 فروری سے ہوگا جبکہ 5 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 27 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ دونوں فارمیٹس میں پاکستان شاہینز کی قیادت شامل حسین کریں گے ۔ پاکستان شاہینز کا سات روزہ تربیتی کیمپ 11 سے 17 فروری تک کراچی میں منعقد ہوگا۔16 رکنی سکواڈ میں شامل حسین، عبدالصمد، عرفات منہاس، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان، روحیل نذیر، سعد بیگ، سعد خان، سعد مسعود، سمیر منہاس، شاہد عزیز اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں