مومو کھانے کیلئے بچے نے دکاندار کو 85 لاکھ کا زیور دیدیا

 مومو کھانے کیلئے بچے نے دکاندار کو 85 لاکھ کا زیور دیدیا

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش سے ایک حیران کُن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مومو فروش نے ساتویں جماعت کے ایک طالب علم کو مفت موموز کھلانے کا لالچ دے کر اس سے 85 لاکھ کے زیورات ہتھیا لیے ۔

بچے کے اہلِ خانہ، وارانسی کے مندر کے پجاری وِملیش مشرا نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کو مومو بے حد پسند ہیں، اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مومو کا ٹھیلا لگانے والے 3 افراد نے بچے کو پہلے مفت مومو دئیے اور بعد میں اسے گھر سے زیورات لانے کا کہا۔مومو فروشوں پر الزام ہے کہ انہوں نے بچے سے کہا کہ اگر وہ گھر سے زیورات لائے گا تو اسے مفت موموز ملتے رہیں گے اور آہستہ آہستہ بچہ گھر کی الماری سے زیورات نکال کر ان کے حوالے کرتا رہا۔ الماری کھولنے پر تمام زیورات غائب پائے گئے ، پوچھ گچھ پر بچے نے بتایا کہ اس نے گم ہونے والے سارے زیورات مومو فروشوں کو دئیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں