لاکھوں کے ڈاکے ، شہریوں سے زیورات ، نقدی لوٹ لی

 لاکھوں کے ڈاکے ، شہریوں سے زیورات ، نقدی لوٹ لی

فیکٹری ایریا میں 3لاکھ ، موبائل اور دیگر سامان،نشترکالونی میں نقدی چھین لی شادمان اور ساندہ سے گاڑیاں ، کوٹ لکھپت گرین ٹائون سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات، موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ فیکٹری ایریا میں منصور سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان,نشترکالونی میں حماد  سے 2لاکھ85ہزار نقدی اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں واجد سے 2 لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں عاطف سے 2لاکھ55ہزار اور موبائل فون،گلشن راوی میں بختیار سے 2لاکھ 25ہزار نقدی اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا،شادمان اور ساندہ سے گاڑیاں جبکہ کوٹ لکھپت گرین ٹائون اور شاہدرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں