4منشیا ت فروش گرفتار،ساڑھے 4کلو چرس برآمدکر لی گئی

 4منشیا ت فروش گرفتار،ساڑھے 4کلو چرس برآمدکر لی گئی

4منشیا ت فروش گرفتار،ساڑھے 4کلو چرس برآمدکر لی گئی سمیع اﷲ،نوید محمود،شاہد اقبال،انصر عباس کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ،پولیس کا 24 گھنٹوں میں بڑا کریک ڈاؤن، ساڑھے 4 کلو چرس برآمد کر لی گئی ، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ پھلروان اورلکسیاں کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خصوصی آپریشن کے دوران گزشتہ روز پولیس نے 4منشیا ت فروش گرفتار،ساڑھے 4کلو چرس برآمدکر لی ،گرفتار ملزمان میں سمیع اﷲ،نوید محمود،شاہد اقبال،انصر عباس شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا، اس موقع پر ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے تمام افسران کو دوٹوک ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشنز تب تک جاری رہیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں