اچھرہ سے ہتھیایا جانے والا 15 کروڑ کا سونا برآمد ، ملزم گرفتار

 اچھرہ سے ہتھیایا جانے والا  15 کروڑ کا سونا برآمد ، ملزم گرفتار

لاہور( کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے اچھرہ صرافہ مارکیٹ کے تاجروں سے بڑے فراڈ کے بارے بتایا کہ ملزم نے صرافہ مارکیٹ کے تاجروں سے دھوکہ دہی کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کا سونا ہتھیایا اور واردات کے بعد مارکیٹ سے فرار ہو گیا تھا۔

 پولیس نے  بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے 15 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کر لیا، جس میں 1734 گرام سونا اور 3 کروڑ روپے سے زائد نقدی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ملزم کے خلاف متعلقہ تھانوں میں 20 مقدمات درج ہیں۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں