معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ایک شخص شدید زخمی، ملزم فرار

معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ ایک شخص شدید زخمی، ملزم فرار

خوشاب (نمائندہ دنیا)تھانہ مٹھہ ٹوانہ کی حدود میں کوٹھی نواب پل پینچانوالی کے قریب معمولی تلخ کلامی پر اقدام قتل کی واردات میں جبی کا رہائشی اختر نواز شدید زخمی ہو گیا۔

زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔پولیس کے مطابق اختر نواز ولد غلام محمد کی اپنے دوست عبدالرحمن ولد محمد رمضان سے تلخ کلامی ہوئی جس پر مشتعل ہو کر ملزم نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں