موسمی تبدیلیاں اسٹرس کی پیداوار کیلئے بڑا چیلنج قرار

موسمی تبدیلیاں اسٹرس کی پیداوار کیلئے بڑا چیلنج قرار

کلائمیٹ اسمارٹ طریقے اپنانا ناگزیر ،ماہرین کا سیمینار سے خطاب

جڑانوالہ (آ ن لائن)ماہرین نے اسٹرس کی پیداوار کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کلائمیٹ اسمارٹ ترشاوہ پیداوار کے طریقوں کو اپنانے پر زور دیا ہے ۔ اس ضمن میں محققین کو مستقبل کی غذائی ضروریات کے تحفظ کیلئے موافق اور پائیدار حل سامنے لانا ہوں گے۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے ترشاوہ کی پیداوار، معیار اور پائیداری کو بری طرح متاثر کیا ہے ، جس کے باعث کلائمٹ اسمارٹ زرعی طریقوں کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تحقیق، جدت اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی، کسانوں کی تربیت اور شواہد پر مبنی پالیسیوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے تاکہ ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں بڑھوتری کو یقینی بنائی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں