پاک، ازبک مشترکہ ڈیجیٹل تجارتی نظام فعال کردیا گیا

پاک، ازبک مشترکہ ڈیجیٹل تجارتی نظام فعال کردیا گیا

سامان کی سرحد پر آمد سے قبل ہی آن لائن معلومات کا تبادلہ کیا جاسکے گا

کراچی(رپورٹ :حمزہ گیلانی)پاکستان اور ازبکستان نے مشترکہ ڈیجیٹل تجارتی نظام فعال کر دیا۔یہ پیشرفت سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن فریم ورک کے تحت عمل میں آئی جسکے ذریعے دونوں ممالک کی کسٹمز اتھارٹیز اب سامان کی سرحد پر آمد سے پہلے ہی آن لائن معلومات کا تبادلہ کر سکیں گی۔ پاکستان سنگل ونڈو اور ازبکستان اسٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے اشتراک سے شروع ہونے والے اس نظام میں وی بوک پلیٹ فارم کو اپ گریڈ کیا گیا۔

حکام کے مطابق اس اپ گریڈیشن کے بعد درآمدی و برآمدی کارگو کی پیشگی تفصیلات ڈیجیٹل انداز میں شیئر ہوں گی جس سے کلیئرنس کا عمل تیز اور مؤثر ہو جائے گا۔ پی ایس ڈبلیو کا کہنا ہے کہ سرحدی مقامات پر پہنچنے سے پہلے ہی دونوں ملکوں کے کسٹمز افسران کو متعلقہ تجارتی سامان کا ریکارڈ دستیاب ہوگااس اقدام سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ غیر ضروری تاخیر اور اضافی اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں