ڈالر کی قدر مزید کم،تولہ سونا 3200روپے سستا

ڈالر کی قدر مزید کم،تولہ سونا 3200روپے سستا

کراچی (بزنس رپورٹر)انٹربینک میں پیر کو ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی ،ادھر عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.61 روپے پر بند ہوا ۔ یاد رہے کہ مقامی کرنسی جمعہ کو 279.62 روپے پر بند ہوئی تھی۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 32 ڈالر کی کمی سے 5010 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 200 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 743 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کی کمی سے 8 ہزار 164 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں