وفاقی چیمبرکاپٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کا مطالبہ

وفاقی چیمبرکاپٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر نظرثانی کا مطالبہ

کراچی(بزنس ڈیسک)بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی)کے چیئرمین اورایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو معیشت کے لیے ایک اور شدید دھچکا قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے کاروبار اور صنعتوں کی پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ثاقب فیاض مگوں کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں خام مال کی ترسیل سے لے کر تیار مال کی مارکیٹ تک رسائی مہنگی ہو جاتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہی بجلی اور گیس کی بلند قیمتوں کے باعث صنعتکار شدید دباؤ کا شکار ہیں اور اب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ صنعتی پہیہ کی رفتار سست کردے گا۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو برآمدات بری طرح متاثر ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں