سیس کی شرح میں کمی صنعتکاروں کو ریلیف ملے گا،وفاقی چیمبر

سیس کی شرح میں کمی صنعتکاروں  کو ریلیف ملے گا،وفاقی چیمبر

کراچی (بزنس رپورٹر) وفاقی چیمبرنے انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صنعتکاروں کیلئے ریلیف کا اعلان کیا ہے ۔

صدرعاطف اکرام شیخ نے  بتایا کہ حکومت پاکستان اور سندھ حکومت کے تعمیری اقدامات کے نتیجے میں سیس ٹیکس میں نظر ثانی کی گئی ہے ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سیس کی شرح پہلے 1.58 فیصد تھی جو اب کم کر کے 0.8 فیصد کر دی گئی ہے جس سے پیداوری لاگت میں کمی اور صنعتکاروں کو ریلیف ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں