امارات، ایچ ایس وائی کا لگژری زندگی کی نئی جہت کیلئے اشتراک
ڈاؤن ٹاؤن میں سگنیچر اپارٹمنٹس کی تزئین و آرائش ، ایچ ایس وائی ہوم کا خاصہ 30سالہ محنت پاکستانی خوبصورتی، استقامت، شناخت کی عکاس، حسن شہریار
اسلام آباد (بزنس رپورٹر)امارات گروپ آف کمپنیز اور ایچ ایس وائی (حسن شہریار یاسین) نے پاکستان میں تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری وژن کے فروغ کیلئے تاریخی اشتراک کے تحت امارات ڈاؤن ٹاؤن اسلام آباد میں اپنے سگنیچر اپارٹمنٹس کی لانچنگ کا اعلان کیا ہے ، جن کے اندرونی ڈیزائن خصوصی طور پر ایچ ایس وائی نے تیار کئے ہیں۔ 14 فروری کو شروع ہونے والی یہ شراکت داری اپنی نوعیت کی پہلی مثال ہے جو دو ملکی عظیم الشان برانڈز کو یکجا کرتی ہے ۔ ان میں سے ایک برانڈ وہ ہے جس نے پاکستان میں شہری ترقی کی نئی جہت متعارف کرائی، اور دوسرا جس نے تین دہائیوں سے زائد عرصے میں ملک میں فیشن و ڈیزائن کے شعبے میں اپنی شناخت بنائی ہے۔
اس اشتراک کا بنیادی محور قابلیت، اختراع اور پاکستانی ڈیزائن پر یقین ہے ۔ امارات کے ایک نمائندے حسن شہریار یاسین نے کہاکہ ‘‘ہمارے لیے یہ صرف عمارتیں تعمیر کرنے سے زیادہ ایک مستقبل پسند پاکستان ، پراعتماد، نفیس اور عالمی سطح پر مسابقت کے حامل منصوبے کی تعمیر ہے ۔’’ حسن شہریار یاسین نے مزید کہا کہ ‘‘30 سال سے زائد عرصے سے میرا کام پاکستان ، اسکی خوبصورتی، استقامت، شناخت کا عکاس رہا ہے ۔ امارات ڈاؤن ٹاؤن میں سگنیچر اپارٹمنٹس ملک کے لگژری منظر نامے میں ایک نئے باب کا آغاز ہیں ، ایک ایسا باب جہاں فیشن، فن تعمیر اور طرزِ زندگی ایک مشترکہ قومی وژن کے تحت ہم آہنگ ہیں۔ امارات اور ایچ ایس وائی کا یقین ہے کہ پاکستان میں پر تعیش معیار زندگی کا مستقبل پاکستان میں پنپ رہا ہے۔