پاک، چین تجارت کے حجم میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاک، چین تجارت کے حجم میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک اور پی بی ایس کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 12.564 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 21 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 10.390 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں چین کوبرآمدات سے ملک کو 1.467 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.482 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 1.05 فیصدکم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں