آئی ایم ایف مذاکرات میں صنعتی ترقی کیلئے شرائط نرم کی جائیں، اکرام راجپوت

آئی ایم ایف مذاکرات میں صنعتی ترقی کیلئے شرائط نرم کی جائیں، اکرام راجپوت

کراچی(این این آئی)کاٹی کے صدر اکرام راجپوت نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)مشن کے ساتھ مذاکرات کو محض قرض کی قسط کے حصول تک محدود نہ رکھا جائے۔۔۔

 بلکہ صنعتی پہیہ تیز کرنے اور برآمدات بڑھانے کے لیے شرائط میں ضروری نرمی کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا دورہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اہم ہے تاہم صنعتکاروں کو خدشہ ہے کہ سخت مالیاتی شرائط کے باعث پیداواری لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں