ہر پاکستانی اوسطاً سوا 3لاکھ روپے کا مقروض،ٹیکس ایڈوائزرز

ہر پاکستانی اوسطاً سوا 3لاکھ روپے کا مقروض،ٹیکس ایڈوائزرز

قرضے اتارنے کے لئے متفقہ قومی پالیسی بنائی جائے ،صدر میاں عبدالغفار

لاہور( این این آئی) ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان پر مجموعی سرکاری قرضہ تقریباً 80 ہزار ارب تک پہنچ گیا اور آبادی کے تناسب سے ہر شہری پر اوسطاًسوا 3 لاکھ روپے سے زائد کا قرض عائد ہوتا ہے ،معاشی صورتحال ایسی نہیں جیسی حکومت اس کی خوشنما تصویر کشی کر رہی ہے ، اس لئے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی قرضوں میں اضافے کی بڑی وجوہات میں محدود ٹیکس نیٹ، بڑھتی درآمدات، برآمدات میں سست روی، روپے کی قدر میں کمی اور توانائی شعبے کے گردشی قرضے سمیت دیگر عوامل شامل ہیں،بڑا قرضوں اور سود کی ادائیگی پر خرچ ہونے کے باعث ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سکیموں کے لیے وسائل محدود ہو رہے ہیں،آخر کب تک پاکستان آئی ایم ایف کے سامنے کشکول پھیلائے رکھے گا ،خدا را اب پارلیمنٹ میں اس حوالے سے سنجیدہ بحث کی جائے اور متفقہ قومی پالیسی بنائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں