الہلال شریعہ ایڈوائزرز کو شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کی اسکریننگ کی اجازت
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)نے الہلال شریعہ ایڈوائزرز کو شریعہ کمپلائنٹ انڈیکس کی اسکریننگ کی اجازت دے دی ہے۔
اب اسٹاک ایکسچینج کے علاوہ الہلال شریعہ ایڈوائزرز بھی کمپنیوں کی شریعہ کمپلائنس کی جانچ کر سکیں گے ۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ شریعہ اسکریننگ فراہم کرنے والے اداروں میں اضافے سے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور شریعہ کمپلائنٹ سرمایہ کاری کے مواقع مزید فروغ پائیں گے۔