خوراک کی عالمی مارکیٹ کا حجم 300 ارب ڈالر سے بڑھ جائیگا، نجم مزاری
اسلام آباد (اے پی پی)آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنیوالے نجی ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے۔۔۔
کہا ہے کہ چند سال میں آرگینک خوراک کی عالمی مارکیٹ کا مجموعی حجم 300 ارب ڈالر سے بڑھ جائیگا، زرعی وسائل کے باوجود پاکستان تیزی سے بڑھتی مارکیٹ میں اپنا شیئر حاصل کرنے سے محروم ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی رجحانات کے برعکس پاکستان میں آرگینک زراعت کا شعبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔