پی ایچ ڈی ای سی کی جانب سے ویبی نار کا انعقاد

پی ایچ ڈی ای سی کی جانب سے ویبی نار کا انعقاد

خطے میں ابھرتے تجارتی مواقع سے متعلق اسٹریٹجک رہنمائی فراہم

کراچی (بزنس ڈیسک) پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (پی ایچ ڈی ای سی)نے دی نیو فرنٹیئر: نیویگیٹنگ پوسٹ وار ہارٹیکلچر اپرچونٹیز اِن دی جی سی سی کے عنوان سے ایک ویبی نار کا انعقاد کیا۔ سیشن میں برآمد کنندگان، کاشتکاروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے خطے میں ابھرتے ہوئے تجارتی مواقع سے متعلق اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی گئی۔ویبی نار میں عامر حیات بھنڈارا کوفاؤنڈر ایگریکلچر ری پبلک اور ڈاکٹر وقار احمد، ہارٹیکلچر اسپیشلسٹ نے پریزنٹیشنز پیش کیں۔ عامر حیات بھنڈارا نے بتایا کہ جنگ کے بعد کی صورتحال میں موسمیاتی رکاوٹوں کے باعث مقامی پیداوار محدود ہونے سے جی سی سی ممالک میں درآمدی باغبانی مصنوعات پر انحصار بڑھ گیا ہے ۔ڈاکٹر وقار احمد نے زور دیا کہ اب برآمدی مسابقت کا انحصار صرف پیداوار کے حجم پر نہیں بلکہ بین الاقوامی معیاروں پر پورا اترنے پر ہے ۔ پی ایچ ڈی ای سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسراطہر حسین کھوکھر نے تجارتی اعداد و شمار کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جی سی سی ممالک تازہ پھلوں، سبزیوں اور پراسیس شدہ غذائی مصنوعات کے لیے اربوں ڈالر کی درآمدی منڈی ہیں تاہم پاکستان کا موجودہ حصہ اس کی اصل صلاحیت سے کہیں کم ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدی حجم میں اضافے کے ساتھ معیار، تعمیل اور ویلیو ایڈیشن میں بہتری بھی ضروری ہے ۔انہوں نے پی ایچ ڈی ای سی کی جانب سے برآمد کنندگان کی معاونت کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں صلاحیت سازی، سرٹیفیکیشن پروگرامز، بی ٹو بی روابط اور تجارتی مشنز شامل ہیں۔وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)بھی ان اقدامات کی فعال حمایت کر رہی ہیں، خاص طور پر موجودہ بحران کے دوران۔ویبی نار کا اختتام شرکاء کی بھرپور دلچسپی اور پاکستان کی باغبانی برآمدات کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں