معاشی چیلنجز، تاجر وں کی حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی
مارکیٹیں رات 8بجے بند کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے ،سردار طاہر محمود
اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاجر برادری موجودہ معاشی چیلنجز بالخصوص مشرق وسطی کے جاری تنازعات کے تناظر میں پوری طرح آگاہ ہے اور اس صورتحال سے کامیابی سے گزرنے کیلئے حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے بھی پرعزم ہے۔ منگل کو چیمبر ہاؤس میں تاجر رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پرائیویٹ سیکٹر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے ،تاہم کاروباری شعبہ سے متعلق فیصلے ملک بھر کے چیمبرز اور تجارتی اداروں کی قیادت کے ساتھ بامعنی مشاورت کے ذریعے کئے جائیں۔انہوں نے تیل کے موجود بحران کے پیش نظر مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کو رات 8 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلہ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔