بجلی کی پیداوار میں سالانہ 6.3فیصد اضافہ ریکارڈ

بجلی کی پیداوار میں سالانہ 6.3فیصد اضافہ ریکارڈ

مارچ میں پیداوار8,939گیگا واٹ آور تک پہنچ گئی،ٹاپ لائن ریسرچ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مارچ 2026 کے دوران بجلی کی پیداوار سالانہ 6.3 فیصد اور ماہانہ 16.2 فیصد اضافے سے 8,939 گیگا واٹ آور تک پہنچ گئی۔ٹاپ لائن ریسرچ نے ایک بیان میں کہا کہ فروری 2026 میں بجلی کی پیداوار 7,696 گیگا واٹ آور رہی۔مارچ کے دوران بجلی کی پیداواری لاگت سالانہ 15 فیصد اور ماہانہ 1 فیصد کمی کے بعد 8.1 روپے فی یونٹ پر آگئی۔ٹاپ لائن کے مطابق اس سے مالی سال 2026 کے ابتدائی 9 ماہ کی اوسط لاگت 8.2 روپے فی یونٹ ہوگئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے ۔ایران جنگ نے عالمی سطح پر توانائی کا شدید بحران پیدا کردیا جس کے نتیجے میں تیل اور گیس کی پیداوار میں تعطل پیدا ہوا اور آبنائے ہرمز تقریباً مکمل طور پر بند ہو کر رہ گئی۔مارچ کے اعدادوشمار بجلی کی پیداوار میں اضافہ ظاہر کرتے ہیں لیکن اپریل کے اعدادوشمار مختلف ہوسکتے ہیں کیونکہ ملک اس وقت تقریباً 4,500 میگا واٹ کے بجلی کے شارٹ فال کا شکار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں