برآمدی شعبوں کے ڈیٹا اینالیسز کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں، نجم مزاری
لاہور (آئی این پی) آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہاکہ آرگینک سمیت تمام برآمدی شعبوں کے حوالے سے ڈیٹا اینالیسز پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے اور اس مد میں خصوصی فنڈز مختص کئے جائیں ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لئے عالمی منڈیوں کے حوالے سے بھی جائزے کی ضرورت ہے اس لئے حکومت جامع حکمت عملی کے تحت برآمدی شعبوں خصوصاً آرگینک خوراک اور مصنوعات کے حوالے سے ڈیٹا اینالیسز کیلئے باقاعدہ فنڈز مختص کرے ۔