چین کوبرآمدات میں 45فیصد اضافہ

چین کوبرآمدات میں 45فیصد اضافہ

بیجنگ(این این آئی)رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 44.79 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔۔

جس میں ماہانہ بنیادوں پر مسلسل اضافہ بھی دیکھا گیا۔گئی۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران پاکستان کی چین کو برآمدات 927 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 640.22 ملین ڈالر تھیں۔چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق جنوری میں ژجیانگ پاکستان کی برآمدات کیلئے سب سے بڑی منزل رہا جہاں برآمدات 86.7 ملین ڈالر رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں