جس دن سمجھ لیا سب کچھ آگیا اسی دن آپ ختم :حسن علی

جس دن سمجھ لیا سب کچھ آگیا اسی دن آپ ختم :حسن علی

قومی ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کی خوشی،تنگ محبت کرنیوالوں کوکرتاہوں:انٹرویو

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ جس دن سمجھ لیا سب کچھ آگیا اسی دن آپ کا اختتام ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل نے بہت کچھ دیا ہے بطور سینئر کھلاڑی اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔ میں تنگ صرف ان لوگوں کو کرتا ہوں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔حسن علی نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کرنے کی خوشی ہے میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ اگر ہار بھی رہے ہیں تو ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا ہونا چاہیے ، ہر فارمیٹ کی اپنی بیوٹی ہے ، ٹی 20 انٹرٹینمنٹ ہے اور ٹیسٹ کرکٹ آپ کی سکلز بہتر ہے اور مجھے یہی فارمیٹ پسند ہے اور کھیلنا اچھا لگتا ہے ۔ گزشتہ ٹیسٹ میچز میں میری کارکردگی اچھی نہیں تاہم اب کوشش ہے کہ اس موقع کو دونوں ہاتھوں سے حاصل کروں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں