ڈالر کی قدر میں کمی، تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا
تولہ سونا 5لاکھ 162،دس گرام 4لاکھ 28ہزار808روپے کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.90 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.91 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 778 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 5 لاکھ 162 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار808 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار900 روپے کی کمی سے 5 لاکھ ایک ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کی کمی سے 8 ہزار 358 روپے ہوگئی۔