لاریئس ورلڈ سپورٹس ایوارڈز کارلوس الکاراز اور آرینا سبالینکا سال کے بہترین کھلاڑی
میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک ) کھیل کی دنیا کے سب سے معتبر اعزازات لاریئس ورلڈ سپورٹس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں منعقد ہوئی ۔۔
،جس میں سپین کے کارلوس الکاراز کو گزشتہ سال فرنچ اوپن، یو ایس اوپن اور رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن جیتنے پر سال کا بہترین مرد کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ خواتین میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے مسلسل دوسری بار یو ایس اوپن جیتنے اور عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سال کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا، فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی) نے 2025 میں پہلی بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے پر سال کی بہترین ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ۔