میری کرکٹ میں دلچسپی کی وجہ ویرات کوہلی :نواک جوکووچ

میری کرکٹ میں دلچسپی کی وجہ ویرات کوہلی :نواک جوکووچ

بلغراد(آئی این پی )سربیا کے نواک جوکووچ نے انکشاف کیا ہے کہ ویرات کوہلی نے کرکٹ دیکھنے کے لئے متاثر کیا۔انہوں نے ویرات کوہلی سے دوستی کا انکشاف میڈرڈ میں ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر کیا۔۔

نواک جوکووچ نے کہا ہے کہ جی ہاں ویرات میرے دوست ہیں، بلاشبہ میں ان سے متاثر ہوں، ان کی عزت کرتا ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ ویرات کوہلی کی وجہ سے ہی میں نے کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کی، ہمارا ایک دوسرے سے رابطہ رہتا ہے ، ویرات کی وجہ سے کرکٹ میں دلچسپی بڑھی ہے ۔ اگر میں بھارت جاتا ہوں تو ممکن ہے کہ میں اور ویرات کوہلی اکٹھے تھوڑی کرکٹ اور تھوڑی ٹینس کھیلیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں