کراچی کنگزکا لیگ سپنر زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان

کراچی کنگزکا لیگ سپنر زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان

زاہد 2024 اور 2025 کے سیزنز میں بھی کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے بقیہ میچز کے لیے تجربہ کار لیگ سپنر زاہد محمود کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ٹیم ترجمان کیمطابق زاہد محمود اس سے قبل بھی 2024 اور 2025 کے سیزنز میں کراچی کنگز کا حصہ رہ چکے ہیں۔ وہ اپنی شاندار لیگ سپن، تیز ٹرن اور موثر گوگلی کے باعث پہچانے جاتے ہیں اور مڈل اوورز میں وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو ٹیم کے لیے نہایت اہم ثابت ہو سکتی ہے ۔کراچی کنگز اس وقت 7میچز کے بعد 6پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں موجود ہے ۔زاہد محمود کو ممکنہ طور پر خزیمہ بن تنویر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو حال ہی میں یو اے ای کی شہریت ملنے کے بعد اب باقاعدہ یو اے ای کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ ٹیم اپنا اگلا میچ پشاور زلمی کے خلاف کل قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں