یوسین بولٹ کا گاٹ گاٹ کو کیریئر پر توجہ رکھنے کا مشورہ
جمیکا (سپورٹس ڈیسک )دنیا کے تیز ترین انسان اور سپرنٹ لیجنڈ یوسین بولٹ نے آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے نوجوان سٹار گاٹ گاٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ ٹریک اینڈ فیلڈ پر مرکوز رکھیں اور ۔۔۔
شہرت و دیگر خلفشار سے بچنے کے لیے ایک اچھا معاون نیٹ ورک تلاش کریں۔ 18 سالہ گاٹ گاٹ نے 12اپریل کو آسٹریلین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 200 میٹر کا ٹائٹل جیت کر سب کو حیران کر دیا تھا جہاں انہوں نے 19.67 سیکنڈز کے ساتھ نہ صرف نیا ورلڈ انڈر ٹونٹی ریکارڈ قائم کیا بلکہ یوسین بولٹ کے بطور نوجوان بنائے گئے 19.93 سیکنڈز کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ یوسین بولٹ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اتنی کم عمری میں جب آپ فوکس میں آتے ہیں تو آپ کے بھٹکنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گاٹ گاٹ کے پاس ایسے صحیح لوگ موجود ہوں گے جو ان کی رہنمائی کریں گے کیونکہ اگر کھیل میں کارکردگی متاثر ہوئی تو سب کچھ ہاتھ سے نکل جائے گا۔