پاکستانی وفدغذائی تجارت کا جائزہ لینے کیلئے سعودیہ روانہ

پاکستانی وفدغذائی تجارت کا جائزہ لینے کیلئے سعودیہ روانہ

دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط ہونگے ، سیف الرحمان

لاہور(اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان کی قیادت میں اعلی سطح پاکستانی غذائی وفد اتوارکوسعودی عرب روانہ ہو گیاجہاں وہ مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے تناظر میں مملکت کی غذائی ضروریات کا جائزہ لے گا ۔ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے سیف الرحمان نے کہا کہ یہ دورہ ایسے نازک وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا، اسرائیل اور ایران تنازع کے باعث خطے کی سپلائی چین شدید متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے جبکہ پاکستان خطے میں غذائی تحفظ کیلئے ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر اپنی ابھرتی ہوئی حیثیت کو مزید مستحکم کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ وفد سعودی حکام سے ملاقاتیں کرے گا،فوری اور طویل المدتی غذائی ضروریات کا جائزہ لے گا اور خوراک کی برآمدات سمیت دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات تلاش کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں