بزنس فورم کی دکانداروں پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

 بزنس فورم کی دکانداروں پر  فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بزنس فورم کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ بجٹ میں دکانداروں پر بغیر کسی پوچھ گچھ یا دستاویزی شرائط کے 10,000 روپے ماہانہ فکسڈ ٹیکس عائد کردیا جائے تو حکومت سالانہ 480 ارب روپے تک جمع کرسکتی ہے۔۔۔

اس تجویز کا مقصد ٹیکس کی ادائیگی کو آسان بنانا اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہے ۔وزارتِ خزانہ کو مالی سال 27-2026 کیلئے پیش کردہ بجٹ تجاویز میں فورم نے معیشت کو پائیدار ترقی کی سمت لے جانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں