سونا سینٹر کاکسان کنونشن ، کاشتکاروں میں انعامات تقسیم

سونا سینٹر کاکسان کنونشن ، کاشتکاروں میں انعامات تقسیم

ایف ایف سی زرعی شعبے میں صنفی تنوع کو فروغ دے رہی،ظہور خان

کراچی(بزنس ڈیسک)سونا سینٹرنے ضلع ملتان اور وہاڑی کے کاشتکاروں کیلئے رمادہ ہوٹل ملتان میں قرعہ اندازی کے ذریعے جیتے گئے انعامات تقسیم کرنے کیلئے کسان کنونشن کا انعقاد کیا۔یہ تقریب کسانوں کی معاونت اور سہولت کیلئے شروع کیے گئے فارمر انسینٹو پروگرام’’سونا سے ہے کامیابی‘‘کے سلسلے میں منعقد کی گئی ۔ تقریب کے دوران کامیاب کسانوں میں مختلف انعامات، جن میں موٹر سائیکلیں، ایل ای ڈی ٹیلی ویژنز اور موبائل فونز شامل تھے تقسیم کیے گئے۔ سید علی قاسم گیلانی، رکن قومی اسمبلی اورممبر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی جانب سے ملک بھر میں سونا سینٹرز کے وسیع نیٹ ورک کے قیام کو سراہا۔ ظہور خان ہیڈ آف سیلز (سینٹرل زون)ملتان نے کہا کہ ایف ایف سی زرعی شعبے میں صنفی تنوع کو فروغ دے رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں