نانجنگ نمائش میں پاکستانی قیمتی پتھرتوجہ کا مرکز
نانجنگ(این این آئی)نانجنگ انٹرنیشنل منرل، جیم اسٹون اینڈ فوسل ایکسپو میں پاکستانی قیمتی پتھروں نے نمایاں توجہ حاصل کی جہاں پاکستانی نمائش کنندگان نے ملک کے ارضیاتی خزانے بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کیے۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس نمائش میں 50 سے زائد ممالک اور خطوں کے شرکاء نے حصہ لیا جن میں پاکستان، پیرو، امریکہ اور سوئٹزرلینڈ شامل تھے ، جبکہ بین الاقوامی نمائش کنندگان کا حصہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد سے زیادہ تھا۔