کریڈٹ کارڈز سے خریداری اورادائیگیوں میں کمی ریکارڈ
اپریل میں صارفین نے کارڈز سے 193ارب کی خریداری اورادائیگیاں کیں
اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اورادائیگیوں میں اپریل کے دوران ماہانہ بنیاد پرکمی جبکہ سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 193ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جومارچ کے مقابلے میں 2.4فیصدکم ہے ۔ مارچ کے دوران صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 198ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں، گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں رواں سال اپریل میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اورادائیگیوں میں سالانہ بنیادوں پر 28.7 فیصدکانمایاں اضافہ ہوا،گزشتہ سال اپریل میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 150 ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کیں جورواں سال اپریل میں بڑھ کر193ارب روپے ہوگئیں۔