نیشنل بینک کیلئے جی ڈی ای آئی بی ایوارڈز کے 7 بہترین پریکٹس ایوارڈز
کراچی(بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)نے گلوبل ڈائیورسٹی، ایکوٹی اینڈ انکلوژن بینچ مارکس (جی ڈی ای آئی بی) ایوارڈز 2026 میں 7 بہترین پریکٹس ایوارڈز جیت لیے ہیں۔
یہ اعزازات بینک کے ادارتی منظرنامے میں تنوع، مساوات اور شمولیت کے فروغ کی کوششوں کا اعتراف ہیں۔تقریب میں این بی پی کی نمائندگی سمن عباسی، ای وی پی ڈویژنل ہیڈ، لرننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور آرگنائزیشنل ایفیکٹیونیس نے کی اور اپنی ٹیم کے ساتھ ایوارڈز وصول کیے ۔یہ اعزازات این بی پی کی جانب سے جامع پالیسیوں اور عملی اقدامات کو مستحکم بنانے ، وسیع تر نمائندگی کو فروغ دینے اور ایک ایسے ورک پلیس کلچر کی تشکیل کیلئے جاری کوششوں کا اعتراف میں دیے گئے ہیں جو انصاف، احترام اور مواقع کی فراہمی پر مبنی ہو۔ یہ این بی پی کے اس یقین کی بھی عکاسی کرتے ہیں کہ جامع ادارے پائیدار ترقی، مضبوط ادارتی ثقافت اور دیرپا مثبت اثرات پیدا کرنے کیلئے بہترین پوزیشن میں ہوتے ہیں۔این بی پی عالمی معیار کے جدید بینچ مارکس اور ادارہ جاتی ترجیحات کے مطابق اپنے انسانی وسائل کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہا ہے جبکہ ایک ایسے ورک پلیس کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے جو مساوات پر مبنی، مستقبل بین اور ایک جدید مالیاتی ادارے کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ہو۔