سیالکوٹ میں بی وائی ڈی پاکستان کی جدید نیو انرجی گاڑیوں کی نمائش

سیالکوٹ میں بی وائی ڈی پاکستان کی جدید نیو انرجی گاڑیوں کی نمائش

کراچی(بزنس ڈیسک)دنیا کے نمبر ون نیو انرجی وہیکل (این ای وی )برانڈ، بی وائی ڈی پاکستان بھر میں اپنے نیو انرجی گاڑیوں کے پورٹ فولیو کو متعارف کرانے کی اپنی ملک گیر مہم آگے بڑھانے کیلئے۔۔

 شہر میں عالمی سطح سے جڑے ہوئے صارفین کیلئے الیکٹرک ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کیلئے سرگرم ہے ۔ اس سلسلے میں سیالکوٹ کینٹ کے ہیون ہاکس گالف کلب کے قریب ایک خصوصی آن گراؤنڈ ایکٹیویشن کی سرگرمی منعقد ہوئی ہے جو 31مئی تک جاری رہے گی۔اس موقع پر صارفین کو بی وائی ڈی عالمی سطح پر تسلیم شدہ نیو انرجی گاڑیوں کی لائن اپ کے ساتھ براہِ راست تجربہ کرنے کا موقع ملا۔ ماہرین کی رہنمائی میں ہونے والی گفتگو اور تفصیلی سیشنز میں شرکاء کے سوالات کے جواب دیے گئے جبکہ ٹیکنالوجی، کارکردگی اور گاڑیوں کی ملکیت سے متعلق پہلوؤں پر بھی بالخصوص روشنی ڈالی گئی۔نمائش میں ہر ماڈل کو مختلف طرزِ زندگی، ڈرائیونگ ترجیحات اور روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔اس موقع پر شرکاء کو بی وائی ڈی کی جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں جاننے کا بھی موقع ملا۔بی وائی ڈی پاکستان میگا موٹرکمپنی کے وائس پریذیڈنٹ سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے کہا کہ پاکستان کے پائیدار مستقبل کیلئے نیو انرجی گاڑیوں کی طرف منتقلی اب تیزی سے ایک اہم ضرورت بنتی جا رہی ہے اور یہ بھی ضروری ہے کہ یہ تبدیلی صرف بڑے شہروں تک محدود نہ رہے بلکہ تبدیلی کا یہ سفر دیگر شہروں تک بھی پہنچے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں