صدر موچی گلی میں تاجر فٹ پاتھ پرکاروبار کرنے پر مجبور
کراچی(بزنس رپورٹر)صدر کی موچی گلی میں آثارِ قدیمہ کے ادارے کی جانب سے چھ دکانوں کی مسلسل سیلنگ نے دکانداروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔۔۔
جہاں متاثرہ تاجر گزشتہ 10ماہ سے فٹ پاتھ پر بیٹھ کر کاروبار کرنے پر مجبور ہیں۔ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدررضوان عرفان نے موچی گلی کا دورہ کیا اور متاثرہ دکانداروں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے ۔رضوان عرفان نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام دکانوں کو ڈی سیل کریں۔