عالمی منڈی میں اعتماد برانڈز کا سب سے بڑا سرمایہ ہے ، افتخار علی ملک

عالمی منڈی میں اعتماد برانڈز کا سب سے بڑا سرمایہ ہے ، افتخار علی ملک

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ جب کوئی برانڈ اعتماد حاصل کر لیتا ہے تو خریدار قیمت میں رعایت نہیں بلکہ اس کی دستیابی کے بارے میں پوچھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے انتہائی مسابقتی عالمی بازار میں اعتماد سب سے قیمتی اثاثہ بن چکا ہے ۔ ماہرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیانتداری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور خریداروں کے اطمینان کے ذریعے ساکھ بنانے میں برسوں لگ جاتے ہیں۔ جب خریدار کسی برانڈ کی قابلِ اعتماد حیثیت پر یقین کر لیتے ہیں تو وہ مطلوبہ قیمت ادا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے کیونکہ انہیں معیاری مصنوعات اور بہتر قدر کی یقین دہانی ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں