ایس اینڈ پی گلوبل کے 10 ملین ڈالر کے عالمی اے آئی پروگرام میں پاکستان شامل

ایس اینڈ پی گلوبل کے 10 ملین ڈالر کے عالمی اے آئی پروگرام میں پاکستان شامل

کراچی(دنیا ڈیسک)ایس اینڈ پی گلوبل اور ایس اینڈ پی گلوبل فاؤنڈیشن نے اسٹیپ فارورڈکے نام سے 10 ملین ڈالر مالیت کے عالمی پروگرام کے اگلے مرحلے کا اعلان کیا ہے۔

 جس کا مقصد نوجوانوں کواے آئی سے ہم آہنگ معیشت کے لیے تیار کرنا ہے۔ پاکستان میں اس پروگرام کے تحت اردو اے آئی کے تعاون سے نوجوانوں کو اردو زبان میںتربیت فراہم کی جائے گی۔منیجنگ ڈائریکٹر مجیب ظہور نے کہا کہ اردو اے آئی کے ذریعے ملک بھر کے نوجوانوں تک موبائل فرینڈلی اردو کورسز پہنچائے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں