جاز ورلڈ:ای ایس جی اقدامات، نمایاں کارکردگی پر اعزازات

جاز ورلڈ:ای ایس جی اقدامات، نمایاں کارکردگی پر اعزازات

کمپنی کاترقی، طویل مدتی پائیداری، 2050تک نیٹ زیرو ہدف سے وابستگی کااعادہ

کراچی (بزنس ڈیسک)جاز ورلڈ نے اپنی سپلائی چین میں ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ESG) معیار کو فروغ دینے والے نمایاں شراکت داروں کو اعزازات سے نوازا ہے ، جس کے ذریعے کمپنی نے ذمہ دارانہ ترقی، طویل مدتی پائیداری اور 2050 تک نیٹ زیرو ہدف سے وابستگی کا اعادہ کیا ہے ۔ یہ اقدام جاز ورلڈ کے وسیع تر ای ایس جی تبدیلی پروگرام کا حصہ ہے ، جس کا مقصد ویلیو چین میں پائیداری کے اصولوں کو مزید مضبوط بنانا اور اسکوپ تھری اخراج میں کمی کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا ہے ۔

تقریب کے دوران Ericsson کو بہترین ای ایس جی قیادت کے ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ Huawei، Nokia، ZTE، Mobiserve، Highrise Technologies اور Teradata کو بھی ای ایس جی انضمام اور پائیدار سپلائی چین کے فروغ میں نمایاں کردار پر سراہا گیا۔ اس موقع پر گروپ چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری آفیسر سید ظہیر مہدی نے کہا، اداروں کی ترقی کے ساتھ پائیداری کی قیادت کو آپریشنل حدود سے آگے بڑھانا ضروری ہو جاتا ہے ۔ ای ایس جی خصوصاً سپلائی چین میں بامعنی پیش رفت کے لیے طویل مدتی تعاون، مشترکہ ذمہ داری اور اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ جاز ورلڈ ذمہ دارانہ ویلیو چین کو نہ صرف ماحولیاتی ضرورت بلکہ مضبوطی، شفافیت، جدت اور پائیدار ترقی کے لیے ایک اہم حکمت عملی سمجھتی ہے ۔ جاز ورلڈ اپنے اسٹریٹجک سپلائرز اور شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر ای ایس جی معیار، شفافیت، ذمہ دارانہ وسائل کے حصول اور پائیداری کے اہداف کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں