دھاتوں کی درآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ

دھاتوں کی درآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ

10ماہ میں درآمدات پر5.268ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا، اعدادوشمار

اسلام آباد(اے پی پی)دھاتوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر10فیصدکی نموریکارڈکی گئی ۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10میں دھاتوں کی درآمدات پر5.268ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دھاتوں کی درآمدات پر4.789ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اپریل میں دھاتوں کی درآمدات کاحجم 452ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 19فیصدکم ہے ،گزشتہ سال اپریل میں دھاتوں کی درآمدات پر559ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں دھاتوں کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر8فیصدکی نموریکارڈکی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں